دہشت گردی پاکستان صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں،اتحاد کی ضرورت ہے، راحیل شریف

ڈیوس (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی گھنٹوں سے دنوں ، ہفتوں اور اب مہینوں میں آگئی ہے، 2016 میں دہشتگردی کو سنگل فگر میں لے آئے ،اس تباہ کن کینسر کے خاتمے کیلئے پوری دنیا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں ڈیجیٹل دور اور دہشتگردی کے موضوع پر سیشن  سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد صرف غاروں سے حملوں کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے بلکہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل ذرائع سے بھی بہت فائدہ اٹھا رہے ہیں جس کیلئے وہ سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے اور اس کے ذریعے بھرتیاں بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا دہشتگرد اپنے پاگل پن کی تکمیل کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کرتے ہیں ، سلیپر سیل اور ان کے حامی بھی اس لعنت میں ملوث ہیں، آزاد دنیا کو ایک ہو کردہشتگردی کے خاتمے کیلئے تیزی سے کارروائی کرنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں