Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اب کیوں‌ کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے، فاروق ستار | زرائع نیوز

اب کیوں‌ کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے، فاروق ستار

کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بلاوجہ گرفتاریاں کی جارہی ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہیں جبکہ ہم حلف دینے کیلئے بھی تیار ہیں کہ جن لوگوں کوگرفتار کیا گیا ہے وہ بے گناہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کا کراچی شہر میں جار ی ایم کیو ایم کارکنان کی گرفتاریوں سےمتعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ ایک بار پھر تیز کردیا گیا ہے اورہمارے کارکنوں کو بلاجواز اب بھی گرفتار کیا جارہا ہے جبکہ لاپتا ہونے والوں کی تعداد درجنوں میں ہے ،یہی نہیں چھاپے اور گرفتاریوں کے علاوہ بھی ہمارے لوگوں کو غائب کیا گیا اورجلسہ ختم ہونے کے بعد لائنز ایریا کے 4کارکنوں کو لاپتاکیا گیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں، پر امن اورقانون پر بھی یقین رکھتے ہیں اور سندھ کے شہری علاقوں علاقوں کی نمائندگی بھی ایم کیو ایم ہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانون پسند لوگ ہیں مگر ہمیں قانون شکن لوگ کہاجارہا ہے۔ فاروق ستار نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہیں لیکن ہمارے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کیا جائے، ہمیں جائز سیاسی جگہ فراہم کی جائے جبکہ ہمیں ملک میں سیاست کرنے کا پورا حق ہے ، ہمیں سیاست سے نہ روکا جائے۔

127 thoughts on “اب کیوں‌ کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے، فاروق ستار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *