صحافی حامد میر کی بھینس کے ساتھ تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

سینئر صحافی حامد میر نے پاکستان میں فروخت ہو رہے خراب دودھ کے حوالے سے پروگرام کیا جس کا چند سیکنڈ پر مشتمل کلپ جس میں حامد میر گائے کے دودھ دھوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور پریما دودھ نے وہی کلپ اپنے اشتہار میں بھی استعمال کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے خراب اور ملاوٹ والے دوودھ کی مارکیٹ میں فروخت پر تحقیقات کی گئیں تو صرف ایک برانڈ ہی کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ باقی مختلف اور امپورٹڈ برانڈز میں فارمولین جیسے کیمیکل کی ملاوٹ کا انکشاف سامنے آ یا جس پر حکومت کی جانب سے سخت اقدامات بھی اٹھائے ۔

اسی حوالے سے حامد میر نے خصوصی پروگرام کیا جس میں بھینس کے دودوھ بھی دھوتے ہوئے نظر آئے ،حامد میر نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ صرف ایک ہی دودھ ہے جو کہ ٹیسٹ میں کوالیفائی کر سکا ہے اور وہ پریما ہے ۔

جس پر پریما کمپنی نے حامد میر کے اس کلپ کو اپنے اشتہار میں شامل کرلیا جو کہ آج کل سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں