Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
راجستھان میں‌ 26 انگلیوں والی بچی کی پیدائش، گھروالوں نے دیوی کا اوتار قرار دے دیا | زرائع نیوز

راجستھان میں‌ 26 انگلیوں والی بچی کی پیدائش، گھروالوں نے دیوی کا اوتار قرار دے دیا

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بھرت پور کے گھر میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی 26 انگلیاں ہیں۔

بچی کے دونوں ہاتھوں کی سات، سات اور پاؤں کی چھ، چھ انگلیاں ہیں۔

6 اضافی انگلیوں کی وجہ سے نوزائیدہ کو اہل خانہ نے ’ ڈھولاگڑھ دیوی کا اوتار‘ قرار دے دیا ہے جس کی یہ خاندان پوجا کرتا ہے۔

تاہم ڈاکٹروں نے اضافی انگلیوں کی وجہ جینیاتی خرابی کو قراردیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہاتھ پاؤں میں زائد انگلیاں ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے البتہ ایسا بہت کم ہوتا ہے۔

بچی کا باپ گوپال بھٹہ چاریہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس میں ہیڈکانسٹیبل ہے، جبکہ اس کی ماں سرجو دیوی عام گھریلو عورت ہے۔

ڈاکٹروں کی رائے سے قطع نظر نومولود کے اہل خانہ اسےدیوی کا اوتار سمجھ رہے ہیں اور بچی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔