کرونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں کاروبار دو روز بند کرنے، ان ڈور ڈائنگ پر پابندی اور مویشی منڈیاں سیل کرنے کا حکم

کرونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں کاروبار دو روز بند کرنے، ان ڈور ڈائنگ پر پابندی اور مویشی منڈیاں سیل کرنے کا حکم

سندھ حکومت نے صوبے میں کرونا کیسز میں ہونے والے ہوشربا اضافے کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔

ترجمان سندھ چیف سیکٹری کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ کی زیر صدارت ایک روز قبل کرونا وائرس صورت حال پراجلاس ہواجس میں ایس او پیز اور بڑھتے ہوئے کیسز پر غور کیا گیا۔چیف سیکرٹری سندھ نے انتظامیہ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال، مویشی منڈی، مارکیٹ اور ریسٹورنٹ سیل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے انڈور ڈائننگ پر پابندی اور ہفتے میں 2 روز کاروبار بند کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ اجلاس میں پرائمری تک اسکول بند کرنے کی تجاویز بھی دی گئیں۔ چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی تجاویز وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری سندھ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ویکسینیشن کا ٹارگٹ مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیر صحت ایک ماہ کی چھٹی پر اس وقت امریکا میں موجود ہیں، جبکہ مراد علی شاہ بھی امریکا میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: