جشن آزادی پر دہشت گردوں‌کا وار، 6 ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گرد شرپسندی سے باز نہ آئے اور ڈیوٹی پر تعینات ایف اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

جشن آزادی کے روز د ہشت گردوں نے پر امن ملک پر ایک وار کیا ،، امن دشمن عناصر نے کوئٹہ کے علاقے ہرنانی کھوسٹ اور شاہرگ کے درمیان میں بارودی سرنگ سے دھماکا کیا، دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے 6 اہل کار شہید اور 3 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ،،، عوام نے ملک دشمن عناصر کے خلاف بے رحمانہ کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے پیچھے پوشیدہ چہروں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: