Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سزائے موت پانے والے ملزم کو سندھ ہائیکورٹ نے بری کردیا | زرائع نیوز

سزائے موت پانے والے ملزم کو سندھ ہائیکورٹ نے بری کردیا

کراچی :انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے قتل کیس میں سزائے موت سنائے جانے والے ملزم کو سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کو بری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے ملزم رضوان علی کی سزائےموت کے خلاف اپیل منظور کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔پراسیکیوشن نے دالائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پر 7 سال کے بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا، بچے کی لاش ملیر ندی سے 14 جولائی 2020 کو ملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو 24 نومبر 2022 کو سزائے موت سنائی تھی، ملزم کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قتل و اغوا مقدمہ درج تھا۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ پولیس کے پاس ملزم کے اعترافی بیان کے علاوہ ٹھوس شواہد نہیں تھے۔