Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
Journalist Suhail warriach break silence Altaf Hussain Interview

الطاف بھائی کے انٹرویو نے تاریخی ریٹنگ لی تھی، سہیل وڑائچ کا اعتراف

لاہور: معروف لب لہجے اور اپنے منفرد کالمز سے پہچانے جانے والے سہیل وڑائچ نے 9 سال قبل کیے جانے والے بانی ایم کیو ایم کے انٹرویو سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

دی کرنٹ نامی نئے ویب چینل نے اس بات مہمان بنایا سہیل وڑائچ کو جس میں اُن سے مختلف تند و تیز سوالات کیے گئے، سہیل وڑائچ سے خاتون نے کئی مشکل سوالات کیے مگر سینئر صحافی نے ان کا بے بکانہ انداز سے جواب دیا۔ ایک سوال کے جواب میں سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ملک کی اہم ترین شخصیت ہیں، یہی وجہ ہے کہ اُن کا ذکر کرنا بے حد ضروری ہے۔

پاکستان میں آپ سے بہترین انٹرویو لینے والا کوئی نہیں ہوگا، تمام ہی سیاستدانوں کے انٹرویو لیے، کس میں زیادہ مزہ آیا؟

اس سوال کے جواب میں سہیل وڑائچ نے بتایا کہ انہیں نوابزادہ نصراللہ، بے نظیر بھٹو، اکبر بگٹی، ولی خان وغیرہ کے انٹریوز مجھے ذاتی طور پر پسند آئے۔

ویڈیو دیکھیں

https://www.facebook.com/thecurrentpk/videos/2204480059673266/?t=104

’’الطاف بھائی کے انٹرویو نے بے مثال ریٹنگ لی، اتنی ریٹنگ کبھی نہیں آئی مگر وہ ایک مخصوص حالات کا انٹرویو تھا جس نے تاریخی ریٹنگ حاصل کی‘‘۔

یاد رہے کہ سہیل وڑائچ نے جیو ٹیلی ویژن کے پلیٹ فارم سے 2010 میں بانی ایم کیو ایم کا ایک انٹرویو کیا تھا جس میں انہوں نے ’’ایک دن سہیل وڑائچ کے ساتھ‘‘ گزارا تھا۔