Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آصف زرداری کا مشرف کو بڑا چلینج | زرائع نیوز

آصف زرداری کا مشرف کو بڑا چلینج

کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے بے نظیر کے قتل کا الزام لگنے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے پرویزمشرف کو بڑا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔

گزشتہ روز میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرف اتنے بہادر ہیں تو آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں، یہ کیسا کمر درد ہے کہ جس میں رقص کیے جاتے اور ڈانس پارٹیوں میں باقاعدہ شرکت کی جاتی ہے۔

انہوں نے نوازشریف اور تحریک انصاف پر بھی لفظی گولہ باری کی، آصف زرداری نے کہا کہ سینیٹ میں ن لیگ سے کوئی اتحاد نہیں کیا، نوازشریف اور وزراء کمزور معیشت چھوڑ کر ملک سے فرار ہوگئے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ ایک پل بنانے کا نام نیا پاکستان نہیں ہے، دونوں سیاسی پارٹیاں صرف دعوے کررہی ہیں انہوں نے ملک کےلیے کوئی کام نہیں کیا۔