Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں‌ درخواست دائر | زرائع نیوز

بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں‌ درخواست دائر

بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی کیخلاف شہری نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

شہری محمد آفتاب الدین بقائی نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ بیرون ملک ملازمت کے بعد وطن واپس پہنچا تو پتہ چلا بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی ہے۔

درخواست گزار نے لکھا کہ بانی ایم کیو ایم نے ہمشہ غریب اور متوسطہ طبقے کی بات کی ہے۔ بانی ایم کیو ایم جمہوریت، حقیقت پسندی، برابری اور انصاف کے حامی ہیں۔ بانی ایم کیو ایم نے مہاجروں کے حق کی بات ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی ایم کیو ایم نے مہاجر قومی موومنٹ کو ملکی مفاد کے لیے متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا۔ بانی ایم کیو ایم نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے فلاحی کام بھی کیے ہیں۔ بانی کیو ایم پر پاکستان اور بیرون ملک اشتعال انگیز تقاریر کا ایک بھی مقدمہ ثابت نہیں ہوا ہے۔

درخواست گزار نے یہ بھی لکھا کہ بانی ایم کیو ایم اپنی 22 اگست 2016 کی تقریر پر معافی مانگ چکے ہیں۔ درخواست میں بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیتے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، سیکریٹری قانون، سیکریٹری انفارمیشن اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔