کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے گورنر ہاﺅس میں معروف صنعت کاروں,مخیر حضرات,سیاسی شخصیات اور صوبائی وزراءنے دعوت افطار میں شرکت کی۔
معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان،متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ،وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر محنت سعید غنی ، چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت اور کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، ٹریڈ ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے سربراہ زبیر موتی والا بھی شریک تھے۔

ملاقات میں صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے درکار اقدامات، اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت، صنعتی پیداوار میں اضافہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب کو اپنے شہر اور صوبہ و ملک کی ترقی کے لئے سوچنا ہے، انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر ملک کے مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال، اتحاد اور اتفاق کی متقاضی ہے۔ افطار میں شریک افراد نے گورنر سندھ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

