کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت نے فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما، سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے علی زیدی کو 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔مدعیٔ مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعیٔ مقدمہ ملک سے باہر ہیں، ہماری عدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہو چکی ہے۔
اس سے قبل علی زیدی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیاتھا۔
