Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
منوج باجپائی کو کیوں مایوسی میں وقت گزارنا پڑا؟ | زرائع نیوز

منوج باجپائی کو کیوں مایوسی میں وقت گزارنا پڑا؟

ممبئی : بھارتی اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ ابتدا میں ان کی تصاویر ان کی آنکھوں کے سامنے کچرے کے ڈبے میں ڈال دی جاتی تھی۔

1988 کی بلابسٹر فلم ستیا سے فلم نگری میں اپنا نام بنانے والے منوج باجپائی نے علی گڑھ، گینگز آف واسع پور، پنجر اور بھونسلے جیسی فلموں میں کام کیا۔

انٹرویو کے دوران تین مرتبہ نیشنل ایوارڈ لینے والے منوج باجپائی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔منوج کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگوں کی طرح ممبئی میں کچھ بڑا کرنے کے لیے میری بھی زندگی میں جہدوجہد، مایوسی اور اضطراب کا لمبا وقت رہا۔