سورت: سیشن کورٹ نے سزا پر حکم امتناع کی راہول گاندھی کی درخواست مسترد کردی۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ہتک عزت مقدمے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
گزشتہ دنوں بھارتی عدالت نے راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔
بھارتی پارلیمنٹ نے عدالتی فیصلے کے بعد اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔
عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنانے کے بعف ان کی 30 روزہ ضمانت منظور کی تھی۔
