Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھارت میں‌ انقلاب، سکھوں‌ کا لال قلعے پر قبضہ، پاکستان زندہ باد کے نعرے | زرائع نیوز

بھارت میں‌ انقلاب، سکھوں‌ کا لال قلعے پر قبضہ، پاکستان زندہ باد کے نعرے

بھارت میں انقلاب، فائنل راؤنڈ شروع، لال قلعہ پر قبضہ

بھارت میں آج یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے، اس موقع پر منتازع زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے احتجاج پر بیٹھے کسانوں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر فائنل راؤنڈ کھیلنا شروع کردیا ہے۔

کسان تنظیموں کی جانب سے آج بھارتی دارالحکومت کے گھیراؤ کا اعلان کیا گیا تھا، پولیس نے دارالحکومت آنے والے راستے بند کردیے تھے مگر ہزاروں کی تعداد میں آنے والے مظاہرین کے آگے انتظامات ناکافی ثابت ہوئے، ٹریکٹر پر بیٹھے اور پیدل مارچ کرنے والے مظاہرین رکاوٹیں ہٹانے کے لیے اپنے ہمراہ کرینیں بھی لائے تھے۔

مظاہرین نے جب راستوں کو بند دیکھا تو متبادل راستہ اختیار کیا اور وہ لال قلعہ تک پہنچ گئے، جس کے بعد سکھ مظاہرین نے وہاں پر قبضہ کیا اور خالصتان کا جھنڈا بھی لہرا دیا۔ آخری اطلاعات آنے تک پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک احتجاج پر بیٹھے پانچ مظاہرین احتجاجاً خودکشیاں بھی کرچکے ہیں، کسان مظاہرین کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مظاہرین پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی اس وقت پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہا ہے۔




نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔