Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیزا پوائنٹ میں ساڑے 8کروڑکی خوردبردکرنے والے ملزمان پکڑے گئے | زرائع نیوز

پیزا پوائنٹ میں ساڑے 8کروڑکی خوردبردکرنے والے ملزمان پکڑے گئے

کراچی: پیزاپوائنٹ میں ساڑے 8کروڑروپے کی خوردبردکرنے والے پکڑے گئے،ملزمان نے نارتھ کراچی میں موجود ویئر ہائوس سےکھانے پینےکاسامان اور کیش رقم کاغبن کیا، تھانہ تیموریہ میں ایف آئی آردرج کردی گئی۔

گزشتہ سال2022ء کے دوران پیزاپوائنٹ کے نارتھ کراچی میں موجود ویئر ہائوس سے کھانے پینےکی اشیاء میں خردبردکاسلسلہ جاری رہا۔اس حوالےسےمالک محمدفیضان کی جانب سے پولیس کوشکایت درج کرائی کہ کافی عرصے سے میری کمپنی خسارے میں جارہی تھی ،جب میں نےخودویئرہاؤس پر نگاہ رکھی تومعلوم ہواکہ ویئرہاؤس سےمال چوری ہوکرکہیں جارہاہے۔

عبدالقدیرنے گلستان جوہرمیں دیسی بارکے نام سےاپناریسٹورنٹ کھول رکھاہے،ریکارڈچیک کیا تو معلوم ہوا کہ سال2022ء کےدوران ساڑھے8کروڑروپے کاخردبردکیاگیاہےاورمختلف کمپنیوں کامال نارتھ کراچی میں موجودویئرہاؤس میں اتارکرکہیں اورمنتقل کیاگیاہے۔

ملزمان کےخلاف دھوکادہی کامقدمہ درج کیاجائے،تھانہ تیموریہ میں شکایت درج ہونےکے بعدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئےفرازوسیم،عبدالقدیرخان اوردیگرملزمان کوگرفتارکرکے ایف آئی اے درج کردی گئی ہے۔