Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت کا عید پر پاکستانیوں کو پیٹرول بم کا تحفہ دینے کا فیصلہ | زرائع نیوز

حکومت کا عید پر پاکستانیوں کو پیٹرول بم کا تحفہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: عید الفطر کی آمد سے قبل پاکستانی عوام کو ایک اور مہنگائی بم ملنے والا ہے کیونکہ یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز سمیت دیگر میڈیا چینلز پر ذرائع سے چلنے والی خبروں کے مطابق عید پر حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ ملنے والا ہے، اور  یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا قوی امکان ہے کیونکہ سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کردی گئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔