حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے خود تقسیم ہوگئے، متحدہ قومی موومنٹ اب منتشر قومی موومنٹ بن گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سندھ صوبے کی تقسیم کے حوالے سے وضاحت کرچکے ہیں ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے لیے جس ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا اُس پر عمل کیا جائے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پرہمیشہ فرینڈلی اپوزیشن کاالزام لگایاگیا، ہم ایسی اپوزیشن نہیں کرتےجس سےجمہوریت کونقصان پہنچے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سےمعیشت تباہی کےدہانےپرآپہنچی ہے، کوئی جمہوریت کو ڈی ریل کرےگاتو ہم اس کےخلاف ہیں۔
