Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جامعہ کراچی میں‌ 200 نئے کیمرے لگانے اوربیرونی دیوار اونچی کرنے کا فیصلہ |

جامعہ کراچی میں‌ 200 نئے کیمرے لگانے اوربیرونی دیوار اونچی کرنے کا فیصلہ

کراچی: جامعہ کراچی میں حفاظتی انتظامات مزید سخت اور موثر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے تحت بیرونی دیوار کو اونچا اور مزید 200 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ جامعہ کراچی میں نصب پرانے کیمروں کی مرمت کی جائے گی جبکہ ساتھ میں مزید 200 نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ جامعہ کی نگرانی کے عمل کو مزید موثر بنایا جاسکے، جامعہ کراچی کے اطراف بیرونی حفاظتی دیوار کو بھی 2 فٹ بلند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ رینجرز گشست سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے گشت کو مسلسل کیا جائے گا، اعلٰی تعلیمی کمیشن کی جانب سے جامعہ کراچی کو سیکیورٹی انتظامات کی مد میں5 کروڑ روپے ادا کر دیے گئے۔