لاہور: پاکستان میوزک انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر کا کہنا ہے کہ جب وہ 19 برس کے تھے تو عائشہ کو منانے کیلئے گانا لکھا تھا۔
انسٹاگرام پر علی ظفر نے دبئی سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ذریعےانہوں نے اپنی اہلیہ سے جُڑا ماضی کا ایک قصہ سنایا۔
انہوں نے لکھا کہ جب میں 19 برس کا تھا تو عائشہ فاضل کے لئے ’میرے ہاتھوں میں تیرا ہاتھ ہو‘ گانا لکھا کیونکہ وہ کسی بات پر روٹھ گئی تھیں، اور یہ گانا انہیں منانے کے لئے لکھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پھر 2006 میں اپنی دوسری البم ’مستی‘ میں اس گانے کو شامل کیا۔
