Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عائشہ عمر کا تمام سرگرمیوں سے عارضی دوری اختیار کرنے کا اعلان | زرائع نیوز

عائشہ عمر کا تمام سرگرمیوں سے عارضی دوری اختیار کرنے کا اعلان

کراچی: معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے اپنی مصروفیات سے عارضی دوری اختیار کرلی ہے۔

اس عرصے کے دوران اداکارہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سمیت رابطوں کے تمام ذرائع سے بھی دور رہیں گی۔

چھوٹی اور بڑی اسکرین کی معروف اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شوبز کی سرگرمیوں سمیت معمولات زندگی سے دو ہفتے کی دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

عائشہ عمر کے مطابق اس عرصے کےد وران وہ کسی سے رابطہ نہیں کریں گی، کم کھائیں گی، مطالعہ کریں گی اور اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی۔

عائشہ عمر نے کہا ہے کہ دو ہفتے کے عرصے میں وہ نئی عادات اپنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔