کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے عمران خان کی گرفتاری اور ہنگامہ آرائی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہروں میں ہنگامہ آرائی قابل افسوس اور شرمناک ہے، میں 14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی کسی جیالے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی۔
انہون نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنی عمریں جیلوں میں گزار دیں لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور انتشار پھیلانے والے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن کے مقدمےمیں گرفتار کیا گیا ہے انکو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔ ڈرنا یا بھاگنا نہیں چاہیے۔