میئر کراچی کو مزید بااختیار بنانے کیلئے گورنر سندھ کامران ٹسوری نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بل پر دستخط کر دیئے۔
نئے قانون سازی کے تحت میئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا چیئرمین مقرر ہوگئے۔ میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کے یہ اہم قانون سازی ہے کراچی میں پانی کا بحران ہے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے بحراں مزید شدت اختیار کر جاتاہے شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹسوری نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ مل گیا ہے اس نئی قانون سازی کے تحت میئر کراچی کو مزد بااختیار بنایا گیا ہے اس قانون سازی کے تحت میئر کراچی کارپوریشن کے چیئر مین ہونگے جبکہ گورنر سندھ کی دستخط کے بعد قانون نافذ العمل ہوگیا۔
سندھ حکومت نے میئر کراچی کو بااختیار باننے کیلئے کراچی واٹر ایند سیوریج کارپوریشن کا بل کی سمری گورنر سندھ کو ارسال کی تھی جس کو گورنر سندھ نے منظور کر لیا ہے۔ میئر کے اختیارات میں اضافہ ہوجائے گا۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ، مشیر قانون اور سندھ اسمبلی نے بل کی منظوری دے چکے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ ملنے کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو کا عوام سے کئے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی قیادت کو اختیارات کی منتقلی عوام کو سہولیات اور ریلیف کی فراہمی کا ذریعہ بنے گی جوکہ چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن ہے اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہے۔
انھوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا درجہ دینے کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ مزید کہا کہ میئر کراچی کے اختیارات میں اضافہ شہریوں کو سہولیات کا باعث بنے گا جبکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں اضافہ اور نچلی سطح تک منتقلی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف و سہولیات کیلئے کوشاں ہے۔