بابر اعظم نے شاہد افریدی کی تدعوت شرکت کیوں نہیں کی ؟بحث چھڑ گئی

کراچی : شاہد آفریدی نے کراچی میں موجو قومی کرکٹرز کو اپنے گھر ڈنر پر مدعو کیا۔

سابق کپتان نے روایتی پکوانوں سے نوجوان کرکٹرز کی تواضع کی۔

ڈنر پارٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی ارکان نے شرکت کی جن میں نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، افتخار احمد، امام الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے لیکن ڈنر میں کپتان بابراعظم نے شرکت نہیں کی۔

بابر اعظم کی جانب سے شاہد آفریدی کے گھر دعوت میں شرکت نہ کر نے پر سوشل میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی اور دونوں کے درمیان اختلافات کی باتیں ہونے لگیں ۔

اب اسپورٹس رپورٹرشعیب جٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ جس وقت تمام ٹیم شاہد آفریدی کے گھر کھانا کھا رہی تھی عین اسی وقت بابر اعظم کراچی میں ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے ہوئے تھے اور ان کے ساتھ امام الحق بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم شاہد آفریدی کے گھر سے صرف 8 منٹ کی دوری پر تھے۔