Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سرفراز سے کپتانی چھینے کی سازش ناکام، شعیب ملک کی ورلڈکپ میں‌ ہی شمولیت مشکل ہوگئی |

سرفراز سے کپتانی چھینے کی سازش ناکام، شعیب ملک کی ورلڈکپ میں‌ ہی شمولیت مشکل ہوگئی

شعیب ملک کی مسلسل خراب بیٹنگ فارم کے باعث ورلڈ کپ سے قبل ان پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ اگر وہ آسٹریلیا کے خلاف بقیہ دو میچوں اور انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں میں ناکام رہے تو ان کی ٹیم میں جگہ بننا مشکل ہو جائے گی۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 14 اپریل کو ہوں گے اور ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی۔

37 سالہ شعیب ملک پر میچ وننگ کارکردگی کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ وہ ٹیم کے بجائے انفرادی کارکردگی پر توجہ دے رہے ہیں۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے 9 ہفتے پہلے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک پاکستانی ٹیم کو اس وقت شدید دھچکہ لگا جب مسلسل تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ ہارنے کے بعدپاکستانی ٹیم دوسری دن ڈے سیریز بھی ہار گئی۔

شعیب ملک کی قیادت میں اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

چھ کھلاڑیوں کو آرام دینے کا انضمام الحق اور مکی آرتھر کا تجربہ ناکام ہو گیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق بے بسی میں ٹیم کے ساتھ سفر کر رہے ہیں لیکن ٹیم کے کھلاڑی توقعات پوری کرنے میں ناکام ہیں۔

پاکستانی ٹیم 2002 کے بعد سے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے میں ناکام رہی ہے۔

پاکستانی ٹیم چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل جمعے کو دبئی میں کھیلے گی۔ امکان ہے کہ پاکستان چوتھے میچ میں اوپنر عابد علی اور سعد علی کو موقع دے گا۔

شعیب ملک نے کہا کہ ہمارے پاس دو مواقع ہیں اگر ہم نے دونوں میچ جیت لیے تو ہماری جیب میں کچھ تو آئے گا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کیا جاسکتا ہے۔

ورلڈ کپ میں کپتانی کا خواب دیکھنے والے شعیب ملک کی جگہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کسی نوجوان کھلاڑی کو جگہ ملے گی۔

بشکریہ جیو نیوز اردو ، یہ خبر معروف اسپورٹس صحافی عبدالماجد بھٹی کی ہے جسے جیونیوز اردو کی ویب سائٹ نے شائع کی۔

جیو کی مکمل خبر دیکھیں: https://urdu.geo.tv/latest/198511-