شاہد خاقان کا خاندان غم سے نڈھال، پے رول پر رہائی بھی مل گئی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تایا کے انتقال میں شرکت کے لیے پرول پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ شاہد خاقان عباسی کی بہن نے تایا کے انتقال پرجنازے میں شرکت کے لیے پرول پر رہائی کی درخواست کی تھی۔

شاہد خاقان عباسی کے تایا گزشتہ چند عرصے سے علیل تھے اور اُن کا آج صبح انتقال ہوا، اہل خانہ نے سابق وزیراعظم کی رہائی کے بعد جنازے کے وقت کا اعلان کرنا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی بہن علی الصبح رہائی کی درخواست لے کر عدالت پہنچیں تھیں جہاں سے انہیں انکار کردیا گیا، بعد ازاں وہ نیب دفتر اور پھر احتساب عدالت پہنچیں جہاں جج نے رہائی کا پروانہ جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: