کراچی، ضلع وسطی کی عدم توجہ، کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس کچرے کے ڈھیر میں‌ تبدیل

شہرقائد کا کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اکیڈمی کے باہر کچرے کا ڈھیر ،کئی سالوں سے موجود اس ڈھیر کو صاف نہیں کیا گیا، شہرمیں پہلے سے کم ہوتی کھلیوں کی سرگرمیوں کو مزید کم ہونے سے بچانے کیلئیے ضلع وسطی کے چئیرمین ریحان ہاشمی اپنا کردار ادا کریں۔

کراچی(رپورٹ:سید محبوب احمد چشتی)شہرقائد کے ضلع وسطی میں موجود کسمٹز اسپورٹس کملیکس کے باہر کچرے کے ڈھیر مستقبل کے ٹیلینٹ کو ذہنوں کو پراگندہ کررہے ہیں کئی سالوں سے موجود اس کچرے کے ڈھیر کیوجہ سے وہاں آنے والے کھلاڑیوں کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں سمیت آنے والے مستقبل کے معماروں سے جب اس متعلق سوال کیا گیا تو ان ا کا کہنا تھا کہ کئی بار درخواستیں دینے کے باوجود اس جگہ سے کچرے کے ڈھیر ختم نہیں کیا جاسکا ہے گزشتہ کئی سالوں سے اس اسپورٹس کمپلیس واکیڈمی کے باہر صفائی ستھرائی کا نہ ہونا کئی سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔

 شہر قائد کے ساتھ تعصبی طرز فکرپہلے ہی ہر شعبئہ زندگی کو متاثر ہورہی ہے کھلیوں کی سرگرمیاں پہلے ہی کم ہوتی جارہی ہیں اور اس پر کھلیوں کے میدانوں میں بچت بازار سمیت کچروں کے ڈھیروں نے کسر پوری کردی ہے شہرمیں پہلے سے کم ہوتی کھلیوں کی سرگرمیوں کو مزید کم ہونے سے بچانے کیلئیے ضلع وسطی کے چئیرمین ریحان ہاشمی اپنا کردار ادا کریں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ  بورڈبھی اس جانب توجہ دے تاکہ کئی سالوں سے کسٹمز اسپورٹس کملیکس اور اکیڈمی کے پر موجود کچرے کے ڈھیرکو صاف کرکے صھت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مزید کسی ذہنی اذیت کا سامنا نہیں کرنا پڑے ..

اپنا تبصرہ بھیجیں: