راولپنڈی میں تعینات تھانہ روات کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان نے 22 سال کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کےساتھ اجتماعی زیادتی کامقدمہ تھانہ روات میں درج کرلیا گیا البتہ پولیس نے لڑکی اور گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت کو خفیہ رکھتے ہوئے دعویٰ کیا کہ درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز ہوگیا اور چاروں ملزمان حوالات میں ہیں۔
تھانہ روات کےایس ایچ او راجہ اعزاز نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے لڑکی کو گزشتہ رات زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زیادتی کا شکار ہونے والی مذکورہ لڑکی ہاسٹل کی رہائشی تھی۔