قمر زمان کائرہ کے مقتول بیٹے کی آخری ویڈیو

لالہ موسیٰ: پیپلزپارٹی پنجاب سینٹرل کے صدر قمر زمان کائرہ کا جواں عمر بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوا اُس کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

حادثے میں اسامہ کا دوست قاسم بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،صدر،وزیراعظم ،آرمی چیف ودیگر نے تعزیت کی اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا کہ جب موڑ کاٹتے ہوئے اسامہ گاڑی پر اسپیڈ کی وجہ سے قابو نہ رکھ سکا اور وہ سیدھی درخت سے جاکر لگی۔ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تھی۔

بیٹے کی ہلاکت کی خبر صحافی نے دوران پریس کانفرنس قمر زمان کائرہ کو جس انداز سے دی اُس پر بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے البتہ اُن کے بیٹے کی آخری ویڈیو سامنے آئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسامہ اپنے دوستوں کے ہمراہ کھانے کا پروگرام بنا رہا ہے اور کسی بات پر ناراض بھی ہے۔

آخری ویڈیو