رمضان المبارک کے دنوں میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بول ٹی وی نشریات کو الکحل بنانے والی معروف کمپنی ’بری ویرے‘ نے اسپانسر کیا، اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید احتجاج کیا تھا۔
بول چینل کی جانب سے اس معاملے پر مکمل خاموشی تھی البتہ اب ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں میزبان دانش تیمور اور رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان بری ویرے کے حوالے سے کھل کر وضاحت پیش کررہے ہیں۔
پروگرام کے دوران دانش تیمور نے بتایا کہ یہ بری ویرے کمپنی جوس بنانے والی ہے، جو مختلف پروگراموں کو اسپانسر کرتی ہے، ہم رمضان کے تقدس کا خیال رکھتے ہیں اور ایسا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتے کہ کسی الکحل بنانے والی کمپنی سے پروگرام کا اسپانسر لیں۔
