Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شادی کے کئی سالوں‌ بعد شعیب ملک سے متعلق ثانیہ مرزا کا انکشاف | زرائع نیوز

شادی کے کئی سالوں‌ بعد شعیب ملک سے متعلق ثانیہ مرزا کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی ٹینس سٹار اور قومی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ جب بھی شعیب ملک سے  کسی بات پر بحث ہوتی ہے تو وہ اس معاملے پر کھل کر بات نہیں کرتے اور ٹال دیتے ہیں، جس سے مجھے بہت شدید نفرت ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے 33 سالہ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کے رویہ میں کافی فرق ہے اور خاص طور پر جب بھی کسی بات پر بحث ہوتی ہے۔جب بھی ہماری کسی بات کو لے کر بحث ہوتی ہے تو شعیب کھل کر بات نہیں کرتے، جو ان کے دماغ میں ہے اور دل میں ہے، وہ نہیں بولتے، ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے اس بات سے نفرت ہے، میں بہت غصہ ہو جاتی ہوں اور دل کرتا ہے کہ کوئی چیز توڑ دوں اور شعیب سے کہوں کہ تم بات بول کر اس کو ختم کیوں نہیں کر دیتے۔

جھگڑے کے وقت میں ان سے کہتی ہوں کہ تم کچھ بولو تو سہی اور وہ اپنے فون میں لگ جاتا ہے، میں بولتی رہتی ہوں لیکن شعیب پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد پریشان ہو جاتی ہوں اور مجھ میں انتظار اور صبر بالکل بھی نہیں ہے، میری یہی عادت شعیب کو بالکل پسند نہیں ہے۔