Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
موٹروے کرپشن اسکینڈل کے ملزم نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست دے دی | زرائع نیوز

موٹروے کرپشن اسکینڈل کے ملزم نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست دے دی

کراچی : حیدرآباد تا سکھر موٹروے کرپشن اسکینڈل کے اہم ملزم عاشق کلیری نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست دے دی۔

ملزام عاشق کلیری کرپشن کی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرانے کے لیے تیار ہوگیا۔

ذرائع کے نیب نے ملزم کی جائیدادوں کا سراغ لگانا شروع کردیا،ملزم سے برآمد ہونے والی رقم اور کرپشن کی مد میں لوٹے جانے والے پیسوں کو مساوی کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیدادوں کی تفصیلات سامنے کے آنے بعد ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا,نیب نے عاشق کلیری کے گھر سے مزید 30 کروڑ روپے کیش برآمد کیا تھا، نیب کی ٹیم عاشق علی کی نشاندہی پر نیب کراچی نے 14 کروڑ روپے بھی برآمد کرچکی ہے۔

ملزم عاشق کلیری عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، دیگر ملزمان مفرور ہیں۔