کراچی : تھانہ بن قاسم کی حدودمیں کار سے 2 لاشیں ملیں۔ترجمان ایس ایس پی ملیر کراچی کے مطابق بن قاسم پولیس نے 2 کاروں کو شک کی بنیاد پر روکنے کی کوشش کی, روکنے کے اشارے پر کار ڈرائیورز نے گاڑیاں بھگائیں۔
پولیس نے تعاقب کرکے ایک کار ہنڈا کو گلشن حدید الخدمت اسپتال پر روکا, تلاشی پر گاڑی کی ڈگی سے 2 نوجوانوں کی لاشیں ملیں
دونوں لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔مرنے والوں کی شناخت زاہد اور عبدالرزاق کے نام سے ہوئیں ۔
2 ملزمان گلبہار اور محمد امین کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔بن قاسم پولیس نے بروقت دوسری کار آلٹو کو ٹریس کر کہ ملزم زیبر ثاقب کو گرفتار کیا
ملزمان پارکوکی لائن سے تیل چوری کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان گودام میں سرنگ بنا کر تیل چوری کرتے تھے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: