Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، ملیر میں ژالہ باری | زرائع نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، ملیر میں ژالہ باری

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں موسلادھار بارش، کہیں بوندا باندی ہوئی ہے جبکہ ژالہ باری کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں گلشنِ اقبال، نیپا چورنگی، گلستانِ جوہر، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، شارع فیصل، محمد علی سوسائٹی اور کلفٹن میں بارش ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملیر کے علاقے گلشنِ قادری میں ژالہ باری ہوئی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کچھ وقت تک درمیانی اور تیز بارش کا امکان رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ1 سے 2 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔آج صبح محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں دن میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے