Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں 229 روپے سے تجاوز | زرائع نیوز

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں 229 روپے سے تجاوز

کراچی : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں 229 روپے سے تجاوز کر گیا۔جمعے کو کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا تھا کہ نئے سال کے دوسرے ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، درآمدات روکنے سے زرمبادلہ ذخائر کی گراوٹ رکی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 13 جنوری تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 ارب 44 کروڑ ڈالر رہے،جنوری کے دوسرے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 25 کروڑ 58 لاکھ ڈالر بڑھے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 25 کروڑ 80 لاکھ اضافے کے بعد 4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہیں۔