Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 4 ارب ڈالرز کی سطح سے زائد ہو گئے | زرائع نیوز

زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 4 ارب ڈالرز کی سطح سے زائد ہو گئے

لاہور : زرمبادلہ ذخائر گرنے کے سلسلہ کو بریک لگ گئی، 25 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے سرکاری زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 4 ارب ڈالرز کی سطح سے زائد ہو گئے۔

زرمبادلہ کے ذخائر258 ملین ڈالر اضافہ کے بعد 10.44 ارب ڈالر ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 13 جنوری 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.60 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.84 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یوں گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں 258 ملین ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ اس سے قبل 12 جنوری کو بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی اور اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.34 ارب ڈالرز رہ گیا تھا۔