Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھاری اخراجات کے باوجود سیلاب متاثرین کی مشکلات برقرار | زرائع نیوز

بھاری اخراجات کے باوجود سیلاب متاثرین کی مشکلات برقرار

کراچی : حکومت سندھ نے بارش متاثرین کیلئے مختص 1 کھرب 84 ارب 53 کروڑ روپے میں سے 1 کھرب50 ارب 27 کروڑروپے متعلقہ اداروں کو جاری کردیئے۔

بارش سیلاب متاثرین کی بحالی پر مختلف سرکاری محکموں نے 1 کھرب 9 ارب 42 کروڑ 14 لاکھ 52 ہزار 9 سو روپے کے اخراجات کردیئے،بھاری اخراجات کے باوجود سندھ میں سیلاب متاثرین کی مشکلات برقرارہیں،محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی جبکہ وفاقی حکومت کوبھجوائی گئی ایک رپورٹ میں حکومت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد اورمتاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 184 ارب 53 کروڑ روپے مختص کئے تھے،ریلیف اورامدادی کاموں کیلئے ڈویژنل اورضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اوردیگراداروں کو 150 ارب 27 کروڑ 56 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

بارشوں سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے اورمتاثرین کی امداد کیلئے 53 ارب 68 کروڑ 24 لاکھ 45 ہزارروپے جاری کئے گئے،سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری طورپرکہا گیا ہے کہ متاثرین کوفوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے کراچی،حیدرآباد،سکھر،بے نظیرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی امداد کیلئے 3 ارب 54 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، بے نظیرآباد، لاڑکانہ اورمیرپورخاص کی ضلعی انتظامیہ نے امدادی کاموں پر 2 ارب 81 کروڑ روپے خرچ کئے اسی طرح راشن، مچھر دانی اورترپالوں کی خریداری کیلئے پی ڈی ایم اے کو 25 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد جاری کیے گئے اورپی ڈی ایم اے نے جاری کردہ رقم میں سے 19 ارب 40 کروڑ روپے خرچ کیے،بارش سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے اور مختلف شہروں کی حفاظت کیلئے حفاظتی ڈیموں کی تعمیر پر 8 ارب سے زائد خرچ کئے گئے۔

حکومت سندھ نے محکمہ زراعت،آبپاشی، لوکل ایڈمنسٹریشن اورورکس اینڈ سروسز کو 96 ارب 59 کروڑ 32 لاکھ 17 ہزار روپے جاری کئے تھے،سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ رقم میں سے اب تک 51 ارب 32 کروڑ 62 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں،بارشوں سے متاثرہ علاقوں کیلئے محکمہ زراعت کو 3 ارب 56 کروڑ 56 لاکھ 30 ہزار روپے جاری ہوئے جس میں سے محکمہ زراعت 3 ارب 56 کروڑ روپے میں سے 1 ارب 199.4 ملین روپے خرچ کیے،محکمہ آبپاشی کیلئے 22 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے،محکمہ آبپاشی کو 12 ارب 46 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری ہوئے جس میں سے 9 ارب 90 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہوئے،نہروں اورگٹروں کی صفائی اوربہتری کیلئے 10 ارب روپے رکھے گئے تھے،جس میں سے 2 ارب 47 کروڑجاری کئے گئے۔

نہروں اورگٹروں کی صفائی اور بہتری کیلئے 2 ارب روپے خرچ کئے گئے،اسی طرح بلدیاتی اداروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے 62 ارب سے زائد رقم مختص کی گئی جسمیں سے 30 ارب جاری اور17 ارب خرچ ہو چکے،محکمہ ورکس اینڈ سروسز کیلئے 82 ارب 47 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،47 ارب 66 کروڑ روپے جاری اور21 ارب 16 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔