ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے

کراچی : سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے، انہیں مختلف مقدمات کا سامنا ہے تاہم انہیں وطن واپسی پر ایف آئی اے نے حراست میں نہیں لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے بابر غوری کو حفاظتی ضمانت پر ہونے کے باعث حراست میں نہیں لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا بابر غوری کیخلاف ایف آئی اے میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے تحت مقدمات ہیں،بابر غوری کیخلاف نیب میں بھی کراچی پورٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہے، بابر غوری 2015 سے بیرونِ ملک تھے اور 7 سال بیرونِ ملک مقیم رہے، بابر غوری 2015 کے بعد 4 جولائی 2022 کو وطن واپس لوٹے تھے۔

بابر غوری کواشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: