روز آخرت ظالم اور مظلوم دونوں‌ کا حساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ روز آخرت ظالم کا نہیں مظلوم کا بھی حساب ہوگا۔

انہوں نے آن ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس خیال کو دل سے نکالنا ہے کہ ظلم پر خاموشی سے مر جائیں، اگر روز آخرت اللہ نے سوال کیا کہ میں تو تیار تھا تم نے کوشش نہیں کی تو ہم کیا جواب دیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم گٹر کا پانی یپتے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر خاموش رہے تو ہماری قبر میں بھی لوڈ شیڈنگ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم اور مظلوم دونوں سے ہی حساب ہوگا، ظالم سے ظلم کا جبکہ مظلوم سے خاموش رہنے اور جرم کر کچھ نہ بولنے کا حساب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: