Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
یوسف ٹھیلے والا کی گرفتاری کا دعویٰ، ایس ایس پی ایسٹ‌ مشکل میں‌ پھنس گئے | زرائع نیوز

یوسف ٹھیلے والا کی گرفتاری کا دعویٰ، ایس ایس پی ایسٹ‌ مشکل میں‌ پھنس گئے

ایس ایس پی ایسٹ کی پریس کانفرنس میں کتنی صداقت ہے، ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ محمد یوسف عرف ٹھیلے والا پھر سے گرفتار جبکہ 24 اگست 2017 کو رینجرز نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی، ملزم کی گرفتاری سے متعلق رینجرز کے میجر قمبر رضا نے پریس کانفرنس کی تھی۔

 ،میجر قمبر رضا نے دعوی کیا تھا کہ ملزم یوسف نے خود رینجرز کو اپنی گرفتاری پیش کی، رینجرز کے مطابق ایم کیوایم لندن نے اپنی پریس ریلیز میں یوسف عرف ٹھیلے والا کی ہلاکت کا پروپیگنڈا کیا، رینجرز حکام ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کی پریس کانفرنس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹارگٹ کلر کی جانب سے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزمامات کی سختی سے تردید کی اور کہاکہ ایم کیو ایم کے لاکھوں کارکنان ہے البتہ یوسف نامی کسی کو نہیں جانتا، سیکڑوں کارکنان ، افراد اور سائیلین روزانہ نائن زیرو آتے تھے، میرے پاس کبھی نائن زیرو کا انتظامی کنٹرول نہیں رہا بلکہ عامر خان، کنور نوید وغیرہ انتظامی معاملات دیکھتے رہے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سرکاری تحویل میں مبینہ ٹارگٹ کلر کے ذریعے سنگین نوعیت کے الزامات میرے خلاف سازش کا شاخسانہ معلوم ہوتے ہیں۔