Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پیپلز الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح | زرائع نیوز

پیپلز الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح

کراچی : سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ عبد الحلیم شیخ نے کراچی میں پیپلز الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا۔

انتظامیہ کے مطابق پیپلز الیکٹرک بس بحریہ ٹاؤن سے ملیر ہالٹ تک چلے گی، اس روٹ پر ابتدائی طور پر 13 بسیں چلائی جارہی ہیں۔

تاہم سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ وفاق سے مزید 300 بسیں دینے کا مطالبہ کردیا ہے، جون تک بسوں کی تعداد 350 ہوجائیگی۔

عبد الحلیم شیخ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی کو کُل 10 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، روٹس بہتر بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ نے خصوصی گرانٹ منظور کیا ہے, بحریہ ٹاؤن سے ملیر ہالٹ تک 100 روپے کا کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔