Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سپریم کورٹ کے 8 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر |

سپریم کورٹ کے 8 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے 8 ججز کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر بطور فریق شامل ہیں۔

جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک بھی ریفرنس میں بطور فریق شامل ہیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی ریفرنس میں بطور فریق شامل ہیں۔

ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 209 اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3 تا 6 اور 9 کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیے گئے ریفرنس کے مطابق پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل کو سماعت کے لیے مقرر کر کے اختیارات سے تجاوز کیا گیا جس کے لیے 8 رکنی غیر آئینی بینچ تشکیل دیا گیا۔

ریفرنس کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف حکم امتناع عدالتی نظائر کی خلاف ورزی ہے۔

ججز کے خلاف ریفرنس کی کاپی جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود اور جسٹس منصور کو بھجوائی گئی ہے۔ریفرنس کی کاپی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوائی گئی ہے۔