Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی، ایم اے جناح‌ روڈ آمدورفت کے لیے مکمل بند، متبادل راستہ استعمال کرنے کا مشورہ | زرائع نیوز

کراچی، ایم اے جناح‌ روڈ آمدورفت کے لیے مکمل بند، متبادل راستہ استعمال کرنے کا مشورہ

کراچی میں زیر تعمیر گرین لائن بس منصوبے کے تحت آج سے ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا، جبکہ شہریوں کے لیے متبادل راستے بنا دیئے گئے ہیں۔

گرین لائن منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر پل پہلے ہی تعمیر کیے جاچکے ہیں اور اب نمائش چورنگی کے قریب واقع انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت شہر کی سب سے مصروف اور مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ کو 8 اگست سے ٹریفک کے لیے بند کیا جارہا ہے۔

حکام کی جانب سے سڑک کو دوبارہ کھولنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو ایم اے جناح روڈ بند ہونے پر متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ایم اے جناح روڈ آج سے گرومندر سےلے کر تاج کمپلکس تک بند رہے گی۔ لیاقت آباد اور ناظم آباد سے صدر آنے والے ٹریفک کو گرومندر سے نیو ایم اے جناح روڈ اور پھر کاریڈور تھری کی جانب موڑا جائے گا۔ایم اے جناح روڈ سے ٹریفک کو صدر کی جانب موڑا جائے گا۔

دوسری جانب نیو ایم اے جناح روڈ سے کاریڈرو تھری کے ذریعے آئی آئی چندریگر روڈ پہنچا جا سکتا ہے۔