Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک , 350 سے زائد زخمی | زرائع نیوز

ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک , 350 سے زائد زخمی

تہران : ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ شمال مغربی حصے میں ترکیے کی سرحد کے قریب شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس کی شدت5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ۔

ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا۔

ایرانی ایمرجنسی ٹیم کے اہلکار کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی ایمرجنسی ٹیم کے اہلکار نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔