پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے تاہم اس موقع پر ان کے سب زیادہ ساتھ دینے والے اور قریبی ساتھی شیخ رشید کہیں بھی نظر نہیں آئے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ انہوں نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 2018 کے عام انتخا بات میں عمران خان کے ساتھ ساتھ رہے جبکہ انہوں نے پوری جدوجہد میں کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑا لیکن اب انتہائی اہم ترین موقع پر وہ حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے ہیں جس نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیاہے تاہم ابھی تک پی ٹی آئی کی جانب سے یہ معلوم نہیں ہو سکاہے کہ انہیں دعوت نامہ بھیجا گیا تھا یا نہیں۔
پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ کی غیر موجودگی کے باعث سب کی نظریں اسلام آباد کی جانب اٹھ گئیں ہیں اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہاہے کہ ممکنہ طور پر عمران خان اور شیخ رشید کے دورمیان دوریاں پیدا ہو گئیں ہیں۔
اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے شیخ رشید کو وزارت ریلوے دی جارہی ہے تاہم انہوں نے وزارت داخلہ کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔
