Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عامر لیاقت حسین نے اتوار کی ہفتہ وار چھٹی ختم کرانے کا اعلان کردیا | زرائع نیوز

عامر لیاقت حسین نے اتوار کی ہفتہ وار چھٹی ختم کرانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وہ بطور ممبر پارلیمنٹ جمعہ کی چھٹی بحال کرانے کی کوشش کریں گے۔

قومی اسمبلی آمد کے موقع پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ دوبارہ قومی اسمبلی پہنچنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، یہ سب نبی کریم ﷺ کے کرم کی مہربانی ہے۔ ’ بطور رکن قومی اسمبلی میرا پہلا مطمع نظر یہ ہوگا کہ اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ کو دوں،ڈنمارک میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے پہلی قرار داد پیش کروں گا‘۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ اتوار کی چھٹی ختم کراکے جمعہ کی چھٹی کی بحالی کی کوشش کریں گے، قومی اسمبلی میں بہت سے کام کرنے ہیں سب مل کر کریں گے۔