کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین ریئر ایڈمرل جواد احمد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں کارپوریشن کی کارکردگی، بہتری کے لئے اقدامات،مائع کارگو کی ترسیل میں اس کے کردار اور باہمی دلچسی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن انتہائی اہم قومی ادارہ ہے اس کی کارکردگی میں بہتری خوش آئندہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کو بروقت ملک کی بندرگاہوں تک پہنچانے میں کارپوریشن کا کردار اہم ہے اس ضمن میں کارپوریشن میں نئے بحری جہازوں کی شمولیت سے اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
چیئرمین پی این ایس سی ریئر ایڈمرل جواد احمد نے گورنرسندھ کو بتایا کہ کارپوریشن کے 12 جہاز مائع کارگو کی درآمد میں مصروف ہیں جبکہ دو نئے بحری جہازوں کی خریداری پر بات چیت جاری ہے۔
