Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جامعہ کراچی، غیر مطمئن امیدواروں کو آنسرشیٹ دکھائی گئیں | زرائع نیوز

جامعہ کراچی، غیر مطمئن امیدواروں کو آنسرشیٹ دکھائی گئیں

کراچی: انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق ایوننگ پروگرام میں داخلے برائےسال 2023 ءکے لئےشعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای/ بی ایس سی ایس اوراپلائیڈ فزکس کے جاری کردہ داخلہ ٹیسٹ نتائج سےغیرمطمئن امیدواروں کوان کی آنسرشیٹ بمعہ آنسرکی کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں دکھائی گئیں۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزڈاکٹر صائمہ اختر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مارننگ پروگرام میں داخلے برائےسال 2023ءکے لئے ہونیوالے داخلہ ٹیسٹ میں 1202 امیدواروں نےشرکت کی جبکہ 46 امیدواروں کی جانب سےدرخواستیں موصول ہوئیں تھیں جو جاری کردہ نتائج سے مطمئن نہیں تھے۔

ڈاکٹر صائمہ اختر ،ممبرکراچی یونیورسٹی اسسمنٹ ٹیسٹنگ سروس پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک کی زیر نگرانی تمام امیدواروں اور ان کے والدین / سرپرستوں کو آنسرشیٹ بمعہ آنسرکی دکھائی گئیں تاکہ وہ اپنے منتخب کردہ جوابات کے ساتھ ساتھ درست جوابات بھی دیکھ سکیں ۔