جامعہ کراچی،امتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ کااعلان

کراچی: ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر سال اول،دوئم اور باہم سالانہ امتحانات برائے 2022 ءکے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا۔

طلباوطالبات اپنے امتحانی فارم 20 فروری 2023 ءتک جمع کراسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بی کام سال اول(فیل ہونے والے ) اوربی کام سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7700 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام باہم کے طلبہ امتحانی فارم 15400 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

2016 ءیا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل طلبہ 3000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: