تنخواہ عید سے قبل ادا کی جائیں،کے یو جے

میڈیا ہاؤسز میں ماہ اپریل کی تنخواہ عید سے قبل ادا کی جائے، کے یو جے

عیدالفطر مئی کی ابتدائی تاریخوں میں آنے کی وجہ سے تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی ضروری ہے، صدر شاہد اقبال

میڈیا ہاؤسز تاریخ کا بہترین بزنس کررہے ہیں، پی آیم ڈی اے اور پیکا کی لٹکتی تلوار بھی ہٹ چکی، جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس نے تمام میڈیا ہاؤسز کے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماہ اپریل کی تنخواہ عید سے قبل ادا کریں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر مئی کی ابتدائی تاریخوں میں پڑ رہی ہے اور ایسے میں اس بات کی ضرورت ہے کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں قبل از وقت ادا کی جائیں تاکہ وہ عید کی شاپنگ کرسکیں بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا ہاؤسز خاص طور پر نیوز چینلز ان دنوں تاریخ کا بہترین بزنس کررہے ہیں اور حکومت کی تبدیلی کے بعد ان کے سر پر لٹکتی پی ایم ڈی اے اور پیکا کی تلوار بھی ہٹ چکی ہے ان حالات میں میڈیا مالکان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ناصرف ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہ عید سے قبل ادا کریں بلکہ اپنے منافع میں سے انہیں بونس بھی دیں۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں میڈیا مالکان کو ہدایات جاری کریں تاکہ میڈیا ورکرز کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: